دی ایجوکیٹرز اور اس کی تمام فرنچائز مذہبی منافرت پر مبنی من گھڑت گستاخانہ مذہبی مواد کی اشاعت کی تردید کرتے ہیں جودانستہ طور پر دی ایجوکیٹرز کا نام استعمال کرتے ہوئے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے مقدس اور پاک نام کو بد نام کرنے اور مذہبی معاملات میں نفرت کو ہوا دینے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔۔یہ گستاخانہ مواد چندملعون اور شر پسند عناصر کی جانب سے دانستہ طور پر مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین اور ان کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی ایک سازش ہے۔
دی ایجوکیٹرز یہ بھی واضح کرتا ہے کہ سچے اور وفادار مسلمان کے طور پر ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی تہ دل سے عزت کرتے ہیں ۔ہمیں اس حقیقت کا بھی ادراک ہے کہ جو بھی زبانی یا تحریری طور پر ،بلواسطہ یا بلا واسطہ انداز میں یا کنایہ کے طور پر حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے نام کو بد نام کرتا ہے وہ سنگین اور گھناؤ نے جرم کا مرتکب ہوتا ہے ۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں دی ایجوکیٹرز کی امتحانی پالیسی کے مطابق جماعت دوم تک اسلامیات کا تحریری امتحان /جائزہ نہیں لیا جاتا لہذا سوشل میڈیا پر شائع کردہ مواد کا دی ایجوکیٹرز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہ دی ایجو کیٹرز کی شناخت کو بد نام کرنے کی ایک شعوری کوشش ہے ۔
دی ایجوکیٹرز مذہبی نفرت کو ہوا دینے والے پرو پگینڈہ کے تحت اس شرمناک مواد کی اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے سوشل میڈیا سے جلد از جلد ہٹانے کی درخواست کرتا ہے۔
“The Educators and its allied franchised institutions strongly condemn the deliberate dissemination and malicious attribution of blasphemous content using the name of The Educators to spread religious hatred and defile the sacred name of
Hazrat Muhammad (رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم ) through false accusations and clearly finds it a deliberate and malicious act of unknown accursed who intended to outrage religious feelings of Muslims by insulting its religious beliefs.
The Educators also clarifies that we are true and faithful Muslims and have utmost honor and respect of our beloved Holy Prophet
Hazrat Muhammad (رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم ) is enshrined in our hearts. We are also cognizant of the fact that whoever by words, either spoken or written, or by visible representation or by any imputation, innuendo, or insinuation, directly or indirectly, defiles the sacred name of our Holy Prophet
Hazrat Muhammad (رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم) commits the most heinous and grave offence.
The Educators, as you are all well aware does not take written examination/assessments of Islamiyat up till class II and therefore, the material posted on social media has nothing to do with our brand name and is an effort to defame and malign our identity.
We strongly condemn the dissemination of this false propaganda and request to remove the blasphemous content from all social media sites immediately.”